پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنیوالے کھلاڑیوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈنے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

24 نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 7 ستمبر کو لئے جانے کا امکان ہے، کھلاڑیوں کو بذریعہ میسج فٹنس ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، 6 ستمبر کو تمام سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی لاہور میں رپورٹ کریں گے، 7 اور 8 ستمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔فٹنس ٹیسٹ میں سپرنٹرز ، سکاٹس ، ون اے تھری، جم سیشن شامل ہوگا، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 2 روز قبل لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں لےلئے گئے ہیں، فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی 8 ستمبر کی رات کو فیصل آباد رپورٹ کریں گے، فٹنس ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو ہی سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں