شکیب الحسن پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں ؟ اہم خبر آ گئی

ڈھاکا(پی این آئی) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا اور جب تک وہ مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلا دیشی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے جب کہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔بی سی بی کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کھیلتے رہیں گے،لیگل نوٹس موصول ہوگیا ہے جس کا جواب دیا ہے کہ وہ ابھی کھیل جاری رکھیں گے، ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں