پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز 5 چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں