اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ۔ای کیپ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے پر برقرار رہی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں