ملک میں مہنگائی کا نیاطوفان، 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، وہاں حکومت کی عوام دوست حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر16.86 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 16 اعشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رواں ہفتے ٹماٹر کی قیمتوں میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں انڈے 13 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، لہسن کی قیمت میں 10 روپے 40 پیسے جبکہ بیف کی قیمت میں 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا, گڑ، کپڑا، دہی اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح پیاز 7 روپے 17 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں 34 روپے 43 پیسے کمی آئی، چکن، کیلے، ایل پی جی، چینی اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close