تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کتنی کمی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر

کراچی (پی این آئی)پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی اور قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپےہو گئی ہے ۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 17 ڈالر کم ہو کر 2393 ڈالر فی اونس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں