پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ ملتے ہی وقار یونس کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں