تازہ ترین

آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ منظوری دیدی

دبئی(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا۔ –

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے اضافی اخراجات کےلیے 45 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔ قومی ٹیم اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں