اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی میں 659 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656 ارب روپے مقرر تھا لیکن مقررہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں