سابق کپتان بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ نے پر مجبور ہو گئے

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک سے اپیل کردی ہے۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔گزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی اس درخواست کا سکرین شاٹ بھی وائرل ہوگیا ہے۔سابق کپتان بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ نے پر مجبور ہو گئے۔۔۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔۔۔۔

 

https://www.instagram.com/p/C9_xz-cNSkY/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f4e03f0e-71af-4858-af66-a17f18520ef8

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں