کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔۔ ملک میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپےاضافے سے 2 لاکھ15ہزار 621 روپے ہوگیا جب کہ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2373 ڈالرفی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں