کراچی(پی این آئی)ڈالر مہنگا ہو گیا ….انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے ، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے کا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کم ہو کر 79 ہزار 815 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں