اسلام آباد (پی این آئی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2024 میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں۔ مالی سال 2024 میں ورکرز ترسیلات 30.3 ارب ڈالر رہیں۔ ورکرز ترسیلات مالی سال 2023 کے مقابلے میں 10.7فیصد زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالی سال 2023 کی ورکرز ترسیلات 27.3 ارب ڈالر تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.42 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجیں۔ متحدہ عرب امارات سے مالی سال 2024 میں 5.53 ارب ڈالرکی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔اس کے علاوہ برطانیہ سے 4.52 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ امریکا سے 3.53 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے ورکرز ترسیلات 3.53 ارب ڈالرپاکستان آئیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ دیگر ملکوں سے 5.76 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں