لاہور (پی این آئی)لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے سابق کرکٹرز نے ملاقات کی، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد کرکٹ کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں سلمان بٹ، اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم اور محمد سمیع سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسٹارز کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتربنانےکا مشورہ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی سے سخت سوال کیے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹھک میں کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ بھی آیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ بھی آیا ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا گیا کہ بابراعظم کپتان رہیں گے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ’ابھی اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں