بجلی کے بل کم ہوں گے یا نہیں؟ واضع کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)بجلی کے بل کم ہوں گے یا نہیں؟ واضع کر دیا گیا۔۔۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فی الفور بجلی کے بل کم نہ ہونے کی نوید سنادی۔ہ بجلی کے بل کم ہوں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں ٹائم لگے گا، آئیڈیا یہ ہے کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں یعنی ڈسکوز کے بورڈ میں تعینات سیاسی لوگوں کو نکالا جائے اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو لایا جائے، اور بورڈ کی سربراہی پرائیویٹ سیکٹر کے فرد کو کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صدارتی آرڈیننس کے زریعے ایسا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ چیلنج ہوگیا، اب یہ بل سینیٹ میں ہے اور پھر قومی اسمبلی میں جائے گا، لیکن قانون سازی میں وقت لگتا ہے،

ہماری کوشش تھی کہ بورڈز میں یہ تبدیلی اسی وقت کردی جاتی جب ہم آئے تھے، تعیناتیوں کی نامزدگیاں بھی آگئی ہیں، سب کچھ تیار ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بورڈز میں تبدیلی کی ضرورت اس لئے ہے کہ ہمیں ڈسکوز کو پرائیوٹائزیشن کی طرف لے جانا ہے، یہ بھی کوشش کر رہے ہیں کہ صنعتوں کیلئے گروس سبسڈی والا معاملہ کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close