عالمی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی

کراچی (پی این آئی ) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی، رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 2 منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔ مزید بتایا کہ فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں