اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کی تو شامت ہی آگئی ہے، نئے بجٹ کے بعد اب موبائل فونز کی قیمتیں آسمان کو پہنچ سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق موبائل فونز پر 18 فیصد سیلزٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آ ئی ہے۔جبکہ کسٹم ڈیوٹی بھی بڑھانے کی تجویز نے سب کو حیران کر دیا ہے، دوسری جانب فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورپی ٹی اے ٹیکس کے ساتھ قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔اس اضافے کے ممکنہ پیش نظر موبائل فونز کی قیمتیں 50 ہزار کا فون 65 ہزار تک کا جاسکتا ہے۔ تاجروں کاکہنا ہے کہ ٹیکسزکی بھرمارسے کاروبارکرنا مشکل ہو گیا ہے۔اسوقت ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ کے قریب ہے جس کے باعث شہری بھی اضافی ٹیکسزپرتشویش رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں