کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ۔۔۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کی سونے میں 1200 روپے فی تولہ کمی کے بعد آج 800 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 2303 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں