ڈالر کے نرخ میں اضافہ، کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(پی این آئی) ڈالر کے نرخ میں اضافہ، کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے نرخ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے کے اضافے سے 278روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278روپے 50 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 90 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں