پے درپے شکستیں، قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں رسائی کا راستہ مزید مشکل ہوگیا

نیویارک (پی این آئی ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد پاکستان کی اگلے رائونڈ میں رسائی کا راستہ مزید مشکل ہوگیا۔

 

 

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔ بارش کے باعث پہلا اوور مکمل ہوتے ہی میچ روک دیا گیا تھا جو 9 بجے دوبارہ شروع ہوا، میچ روکے جانے سے قبل بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے تھے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب ویرات کوہلی نسیم شاہ کی گیند پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 19 رنز کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی شاہین آفریدی کی گیند پر 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

 

بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کا شکار بنے، 89 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شیوم دوبے صرف تین رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر اُن ہی کو کیچ تھما گئے۔ محمد عامر کے اوور میں 96 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں، 96 کے مجموعی اسکور پر رشب پنت 42 رنز اور رویندر جڈیجا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ 112 کے مجموعی اسکور پر ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔

 

 

بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف اور نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور شاہین آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ بابر اعظم کی گری جنہیں 13رنز پر جسپریت بمراہ نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد عثمان خان 13رنز بنا کر اکشر پاٹیل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 31 سکور بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاداب خان 4رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

 

 

افتخار احمد 5سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔عماد وسیم 15رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ تین ، ہاردیک پانڈیا نے دو جبکہ اکشر پاٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ قبل ازیں بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے تاخیر کا شکار ہوکر 7:30 کے بجائے 8:20 پر شروع ہوا، میچ کا ٹاس بھی بارش کی وجہ سے مقررہ وقت 7:00 بجے سے آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

 

 

 

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔ میچ کے لیے بھارتی ٹیم روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں