ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سرپرائز دینے والے کھلاڑی سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

آئی سی سی ریویو میں آسٹریلیا کے لیے بطور کپتان دو ورلڈکپ جیتنے والے سابق اسٹائلش بیٹر رکی پونٹنگ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا ہے۔رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی نا تجربہ کار ٹیم بہت متوازن دکھائی دے رہی ہے جس کے ٹاپ آرڈر میں ایک نوجوان بیٹر بھی شامل ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار ہے۔سابق آسٹریلین کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے پاس اس بار اس سے بہتر کرنے اور 2009 کی طرح ٹائٹل جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔

سابق کینگروز اوپنر کا کہنا تھا کپتانی کچھ لوگوں پر جچتی ہے اور کچھ پر نہیں جچتی، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے بہترین کھلاڑی اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے، جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو آپ کو سب چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں، آپ کو اپنا گیم بھی دیکھنا ہوتا ہے اور اپنے لڑکوں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، تو کچھ لوگ ان چیزوں کو دوسرے لوگوں سے بہتر طریقے سے سنبھال لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں