تازہ ترین

پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹونٹی میچ میں بارش ہونے کے امکانات ہیں یا نہیں؟شائقین کیلئے اہم خبر

نیویارک (پی این آئی )آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 9 جون کو امریکا کے شہر نیو یارک میں شیڈول ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا اور اس دن محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ نیویارک میں 9 جون کی شام ہلکی پھلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم ا س سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نیویارک کے مقامی وقت صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سیکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کردی گئی۔

نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ پاک ،بھارت میچ کے لیے اضافی سیکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہوگی، ہم میچ کے لیے پُراعتماد ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ورلڈ کپ کے دوران پاک ،بھارت ٹاکرے سمیت دیگر بڑے میچز کے لیے اضافی ٹکٹیں جاری کر دیں۔آئی سی سی نے شراکت داروں کے تعاون سے ورلڈکپ کے تمام بڑے میچز کے لیے اضافی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ فینز اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے اور اس میچ کے لیے بھی خصوصی اضافی ٹکٹیں جاری کی گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں