پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان میں سونا سستا ہو گیا۔۔۔عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہو گئی،10 گرام سونا 343 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2332 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں