سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ۔۔۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2336 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں