ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی(پی این آئی)ڈالر کی قیمت میں کمی۔۔۔انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 275 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 206 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں