آئی ایم ایف نےشہباز حکومت سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (آئی این پی ) آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کردیا، پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

بجٹ 25- 2024 کی تیاریاں جاری ہیں، وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانیپر غور کیا جارہا ہے اور کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سیسالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔ بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے ، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال 30ارب روپے کا ٹیکس ریونیو متوقع ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات پر ٹیکس استثنی کے خاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائے گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، علاوہ ازیں آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کے بلوں میں دی جانے والی سبسڈی کو بھی ختم کیا جارہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں