سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دسویں بار مجرم قرار

واشنگٹن (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں بار مجرم قرار دے دیا گیا۔

 

 

جج جوآن مرچن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر سے گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آپ کو 10 ویں مرتبہ مجرمہ توہین میں پایا ہے، اب عدالت کو آئندہ کے لئے جیل کی سزا دینے پر غور کرنا پڑے گا کیونکہ ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ آپ کو روک نہیں پایا۔ جج نے ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ” قید واقعی آپ کو روکنے کا آخری حربہ ہے اور مسٹر ٹرمپ آخری بات جو آپ کو سمجھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ میں آپ کو جیل میں ڈالنا چاہتا ہوں، آپ امریکا کے سابق صدرر ہے اور ممکنہ طور پر اگلے بھی آپ ہوں گے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں