مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں، رانا ثنا اللہ کا عدالتی فیصلے پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے۔ آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔رانا ثناءاللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن جماعتوں کو نشستیں ملی ہیں وہ قانون و آئین کے تقاضے کے مطابق انکے پاس ہی رہیں گی۔ جس پارٹی کی پارلیمنٹ میں جتنی نمائندگی ہے اسی تناسب سے نشستیں ملیں گی۔ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہی نہیں۔یہ لوگ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں تھے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پھر انہوں نے ایسی پارٹی جوائن کی جو اس دوڑ سے باہر ہے۔

close