گرمی کی لہر برقرار، درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی(پی این آئی) گرمی کی لہر برقرار، درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ۔۔۔کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔یہ پیش گوئی کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کو درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی، درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے۔آج درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔کراچی میں اس وقت مطلع صاف ہے، ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں