تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیوزی لینڈ نے حساب برابر کردیا

راولپنڈی (پی این آئی) ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 32، کپتان بابر اعظم 37، عثمان خان 4 اور شاداب خان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 20 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ محمد عرفان 30 اور افتخار احمد 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈفی اور بریسویل نے ایک ایک جبکہ سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے ٹیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جوش کلارکسن اور بین لِسٹر دونوں بیماری کے باعث میدان میں نہ آسکے۔

مہمان ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑی نیوزی لینڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ زیک فولکس اور ولیم اورورک آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے رہیں۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔ آج کے میچ کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں سیریز کے باقی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں