تازہ ترین

نیوزی لینڈکیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ کون ہوگا؟

لاہور ( پی این آئی )سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمودکو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے 2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔وہاب ریاض کو سینیئر ٹیم منیجر مقررکیا گیا ہے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بھی بولنگ کوچ تھے۔

پاکستانی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔وہاب ریاض (سینیئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر) ،اظہر محمود (ہیڈ کوچ) ،محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سیئمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ (یانالسٹ )، ارتضٰی کمیل (سکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، زین مقصود (ویڈیو گرافر) اور ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر)۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں