شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، تہلکہ خیز بیان

کراچی(پی این آئی)شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، تہلکہ خیز بیان۔۔۔سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، شاہین کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔ٹیم کےلیے کوچز کے تقرر پر بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی، صرف ٹیم کی بہتری کےلیے ہونے چاہئیں۔

دیگر امور پر بات کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔چینی کے حوالے سے بات چیت میں ذکا اشرف نے کہا کہ چینی سرپلس ہے، برآمد کی اجازت ملنی چاہیے، اس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی کی قیمت مستحکم ہے، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں