پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، فی لیٹر پیٹرول کتنا مہنگا ہوجائیگا؟

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کرده ریونیو وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close