پیٹرول قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

فی الوقت حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے نام پر لے رہی ہے۔تاہم ڈیز ل کی قیمت 82 پیسے کم ہوکر 286.51سے 285.69 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت بھی 94 پیسے کم ہو کر 190.01سے 189.07ہو سکتی ہے۔ پیٹرول پر پر یمیم 12.15ڈالر فی بیرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 6.5 روپے فی بیرل پر رہتا ہوا نظر آتا ہے۔تاہم ریفائنری کے گیٹ پر پیٹرو ل کی قیمت 196.23سے بڑھ کر 197.3روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں