فی تولہ سونا کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (پی این آئی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت 100 روپے گر گئی۔

سونے کی قیمت گرنے کے بعد فی تولہ دام 2 لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہوئی اور 2 ہزار 177 ڈالر فی اونس رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں