ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پی این آئی)ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ اوگرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فروری کیلئے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں