سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سو پندرہ روپے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 99 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں