لاہور(پی این آئی) گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر۔۔ کیا لکی موٹر کارپوریشن سال 2024ء میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے والی پہلی کمپنی بن گئی۔
کمپنی کی طرف سے کیا پیکانٹو ایم ٹی کے بیس ماڈل کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت ساڑھے 33لاکھ روپے سے بڑھ کر 36لاکھ روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح کیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی قیمت ساڑھے 75لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے باقی گاڑیوں کی قیمتیں مستحکم رکھی گئی ہیں۔ کمپنی کی طرف سے کسٹمرز کو بتایا گیا ہے کہ ان دو گاڑیوں کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ یکم فروری سے لاگو ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں