قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی، اہم ترین کھلاڑی نےبڑی شرط رکھ دی

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی، اہم ترین کھلاڑی نےبڑی شرط رکھ دی۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیاہے ۔قومی کرکٹر عماد وسیم نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا، اگر ٹیم انتظامیہ ٹیم میں میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں لیکن نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے نومبر 2023میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔عماد نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جب کہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز اسکور کیے، وہ 2017 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں