برائلر چکن کے شوقین افراد کیلئے بُری خبرآگئی

لاہور (پی این آئی) برائلر چکن کے شوقین افراد کیلئے بُری خبرآگئی ۔۔۔ صوبائی دارالحکومت میں چکن کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 18روپے کی کمی ہو ئی ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 18روپے کی کمی کے بعد619روپے ہو گئی ہے اور زندہ مرغی کی قیمت12روپے کی کمی کے بعد427روپے فی کلوتک آگئی ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 410روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں