سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ۔۔۔۔۔۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کم ہوگئی۔اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر کم ہو کر 2025 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں