تیسرا ٹی ٹوئنٹی، اسٹیڈیم میں اعظم خان کی انٹری، شائقین کرکٹ سخت ناراض

کراچی(پی این آئی)تیسرا ٹی ٹوئنٹی، اسٹیڈیم میں اعظم خان کی انٹری، شائقین کرکٹ سخت ناراض۔۔۔۔۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کے روز ڈنیڈن میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 45 رنز سے شکست دی۔اس میچ کی ایک ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سامنے آئی ہے جسے صارفین شیئر کررہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ویڈیو اس وقت کی ہے جب پاکستان کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان بیٹنگ کرنے آئے۔

اعظم کی انٹری کے وقت میدان میں انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا دیا، اس عمل پر شائقین کرکٹ سخت ناراض ہوئے۔مداحوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے پوچھا جائے۔خیال رہے کہ اعظم خان کو ان کی صحت کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں