شاہین آفریدی کو نہیں بلکہ کس کو کپتان دیکھنا چاہتا تھا؟ شاہد آفریدی کا حیران کن بیان

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانےکی خواہش کا اظہار کردیا۔

آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ محمد رضوان اپنےکھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں،کون کیا کر رہا ہے؟محمد رضوان کوکسی سےکوئی غرض نہیں ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا۔شاہد آفریدی کی بات سن کر ان کے داماد اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور رضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں