لاہور(پی این آئی)کئی ماہ سے جاری افواہوں اور لیکس کے بعد آخر کار پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ’ انڈس موٹر کمپنی ‘مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی منظر عام پر لے آئی ہے جس کا نام ’’ کرولا کراس‘‘ رکھا گیا ہے۔
Locally assembled Toyota Corolla Cross Hybrid unveiled. pic.twitter.com/nGqyptZf4O
— ThebetterPakistan (@ThebetterPak_) December 7, 2023
ٹیوٹا نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی ’’ کرولا کراس‘‘ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروائی، تقریب میں حکومتی، کاروباری اور ٹیوٹا کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی ، اس کامیابی کو سنگ میل قرار دیا ۔ٹویوٹا کی ایمرجنگ مارکیٹ کمپیکٹ کار کمپنی کے صدر اور ٹویوٹا ڈائی ہاٹسو انجینئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوشیوکی تاکائی نے ایشیائی ممالک میں صارفین کے HEV کا انتخاب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ’کرولا کراس ایچ ای وی کو ایک پرکشش، موثر اور پرجوش گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں