اسلام آباد(پی این آئی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسےمہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں