اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر بجلی کی مہنگی کر کے 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔۔۔۔ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔۔۔۔
مہنگائی میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، مجموعی شرح 41.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا،اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں