نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے بُری خبر آگئی، بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی(پی این آئی)فاسٹ باولرنسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے۔پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیا ہے، نسیم شاہ 2019ء میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے تھے۔نسیم شاہ پی ایس ایل 9 کیلئے ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فاسٹ باولر کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم نسیم شاہ کے پشاور زلمی میں جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔پاکستان سپر لیگ 9 فروری اور مارچ 2024ء میں کھیلا جائے گا تاہم اس کے وینیوز کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں