کولمبو (پی این آئی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں زلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ 1996ء ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی جبکہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
رپورٹس کے مطابق کرپشن الزامات کی تحقیقات کے لیے وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔۔۔۔ سری لنکا کے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھا، بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں