ورلڈکپ 2023 میں سیمی فائنل کھیلنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

پونے (پی این آئی ) ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں 2 ٹیموں کی جگہ پکی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہونے والی بڑی شکست نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کی صورتحال دلچسپ بنا دی ہے۔

پونے میں پروٹیز کی یکطرفہ فتح کے بعد میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں 6،6 میچز میں فتوحات حاصل کرنے کے باعث سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی اور جنوبی افریقہ کیخلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد اب پاکستان کا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سناریو کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ پاکستان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ میچز کھیلے گا اور متعدد منظرناموں کو کھیل میں لانے کے لیے انہیں سارے میچ جیتنا ہوں گے۔ ایک مثالی منظر نامے میں پاکستان کے لیے اپنے بقیہ میچز جیتنا ضروری ہے، گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کا ہفتے کو شیڈول میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے، ان کے 6 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں۔ اگر بلیک کیپس اپنے اگلے دونوں میچ ہار جاتی ہیں تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کریں گے اور پاکستان اپنے اگلے 3 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

ایک مثالی منظر نامے میں پاکستان اگر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتا ہے تو میچ 33 میں انڈیا کی ٹیم سری لنکا کو ہرائے، میچ 34 میں افغانستان کی ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف فاتح ہو، میچ 35 میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے، میچ 36 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم جیتے، میچ 37 میں انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹاکرے میں انڈیا کی جیت ہو، میچ 38 میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ میں سری لنکا کی جیت ہو، میچ 39 میں آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان میچ میں آسٹریلیا کی جیت ہو، میچ 40 میں انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز مقابلے میں انگلینڈ کی جیت ہو، میچ 41 میں نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں سری لنکا کی جیت ہو، میچ 42 میں جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان مقابلے میں جنوبی افریقہ کی جیت ہو، میچ 43 میں بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں آسٹریلیا کی جیت ہو، میچ 44 میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ مقابلے میں پاکستان کی جیت ہو، میچ 45 میں انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈز ٹاکرے میں انڈیا کی جیت ہو۔

اگر تمام نتائج مذکورہ منظر نامے کے مطابق نکلتے ہیں، تو ہندوستان 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے گا، اس کے بعد جنوبی افریقہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے گا۔ آسٹریلیا پروٹیز کے برابر پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں