اسلام آباد(آئی این پی)سری لنکا کی قومی فضائی کمپنی سری لنکن ائیرلائن نے سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ائیرلائن لاہور کے لیے اب ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گا، سری لنکن ائیر کی کل 31 اکتوبر سے کولمبو اور لاہور کے درمیان چوتھی اضافہ پرواز پہنچے گی۔
سری لنکن ائیر لائن کے اعلامیے کے مطابق اب کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی، سری لنکا ائیرلائن کراچی سے بھی ہفتہ وار 4 پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی فریکوئنسی بڑھنے سے سری لنکن ایرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور مسافروں کو سفر میں سہولیات حاصل ہونگی۔ترجمان سری لنکن ایرلائن کے مطابق سری لنکا ائیرلائن پاکستان میں فلائٹس کے لیے ائیربس 320، ائیربس 321 اور اییربس 330 طیارے استعمال کررہی ہے۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن ائیرلائن کی پروازوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں